بھارتی آبی دہشت گردی سے کئی دیہات زیرآب

بھارتی آبی جارحیت کی وجہ سے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ اور سطح آب میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی آج رات کوٹ مٹھن سے گزرے گا۔
دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سیلابی پانی سے تحصیل منچن آباد کے متعدد دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔
کچے کے علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی جاری ہے، دریائی بیلٹ کے علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔
ریسکیو اہلکار دریائی علاقوں کے رہائشیوں اور ان کے مال مویشیوں کو کشتیوں کے ذریعے فلڈ ریلیف سینٹرز میں منتقل کر رہے ہیں۔
دوسری جانب دریائے چناب کے سیلابی ریلے سے جھنگ کے درجنوں دیہات زیرِ آب ہیں جبکہ سیلابی علاقوں میں قائم سرکاری اسکول گراؤنڈز میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے بند ہیں اور سینکڑوں طالب علم تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔
راجن پور میں دریائے سندھ میں پانی کی بلند سطح برقرار ہے،سیلابی پانی رات کوٹ مٹھن اور روجھان کے مقام سے گزرے گا، انتظامیہ نے مختلف مقامات پر ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے ہیں۔
ادھر سکھر بیراج سے سیلابی ریلہ کوٹری بیراج کی جانب جا رہا ہے، کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر تمام دریائی بندوں اور پشتوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News