Advertisement

جنرل قمر جاوید باجوہ مزید 3 سال کے لیے آرمی چیف مقرر

Army chief on Police Martyr day

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت  ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی گئی ۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم  عمران خان نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی  توسیع  کردی ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم  نے فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل  اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر کیا ۔

خیال رہے کہ 29 نومبر 2016 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل راحیل شریف کی جگہ پاک فوج کی قیادت سنبھالی تھی۔ اس وقت کے صدر ممنون حسین کی تجویز پر اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے انہیں تین سال کے لیے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیریئر کا آغاز 16 بلوچ ریجمنٹ سے اکتوبر 1980ء میں کیا تھا۔

Advertisement

جنرل قمر جاوید باجوہ کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج (ٹورنٹو)، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیری (کیلی فورنیا) ،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

وہ کوئٹہ میں انفرینٹری اسکول میں انسٹرکٹر کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ بھی سنبھال چکے ہیں۔

قمر جاوید باجوہ آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں کور کو کمانڈ کرچکے ہیں جو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سول حکومت کی تاریخ میں دوسری مرتبہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے۔

ان سے قبل سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تھی اور اس وقت ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version