نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہیں، چئیرمین نیب

چئیرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہیں،کرپشن کے ناسورکوجڑسے اکھاڑنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب آفس لاہورکے دورے میں ایک اعلے سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین نیب نے اجلاس میں ڈی جی نیب شہزاد سلیم چیئرمین نیب کو اہم کیسز کے حوالہ سے بریفنگ دی۔
چئیرمین نیب جاوید اقبال نےافسران سے خطاب کرتے ہوئے نیب لاہور بیورو کی کارکردگی کو سراہا۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کی لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
جسٹس جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ میگا کرپشن کیسز کے مقدمات کو انجام تک پہنچانا ترجیح ہے۔
چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اجلاس میں افسران کو ہدایت دی کہ تمام کیسز میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دیں۔
خیال رہے کہ 27 اگست 2019 کو چیئرمین نیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نیب افسران بنا کسی خوف اپنا کام ایمانداری کے ساتھ جاری رکھیں، اس موقع پر ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان ملنگی نے چیئرمین نیب کو بریفنگ دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

