Advertisement

پاک بحریہ کے افسران کے لئے ملٹری اعزازات کی منظوری

navy

صدر پاکستان ڈاکٹر  عارف علوی   کی جانب سے پاک نیوی کے آفیسرز اور  سیلرز  کے لیےملٹری اعزازات کی منظوری  دے  دی گئی ہے  ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صدرِپاکستان نے دشمن کی آبدوز کا سراغ لگانے والے آفیسرز لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار کو ستارہ بسالت اورلیفٹیننٹ کمانڈر خرم داود کو تمغۂ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دی ۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان دھرتی کے بیٹوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کی جدید آبدوز کا سراغ لگایا تھا۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنی آبدوزوں کی دشمن کے پانیوں میں کامیابی سے طویل مدتی آپریشنل ڈپلائمنٹ پر کیپٹن ایلیا حسن کو بھی  ستارہ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے تین رئیرایڈمرل کو ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 14 آفیسرز کو ستارہ امتیاز (ملٹری)اور 13 آفیسرز کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کرنے کی منظوری دی ہے۔

Advertisement

پاکستان نیوی کے 2 آفیسرز کو ستارہ بسالت ، 2 آفیسرز اور 6 جوانوں کو تمغہ بسالت تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ کارنامے پاکستان نیوی کی اعلیٰ صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version