Advertisement

نیب قانون کا یہ مطلب نہیں اسے جیسے مرضی استعمال کیا جائے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آصف

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ  کا کہنا ہے کہ نیب قانون کا یہ مطلب نہیں کہ اسے جیسے مرضی استعمال کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کاروباری شراکت داری میں خورد برد  کے معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس  کی سماعت کی۔

سماعت کے موقع پر نیب کےوکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے لوگوں کو دعوت دی کہ اس  کے بزنس میں پیسے لگائیں۔

ملزم کے وکیل نے دلائل دیے کہ حشمت اللہ 1986 سے کاربار کر رہا تها،2003 سے 2007 کے دوران 24 افراد نے بزنس میں شراکت کیلئے سرمایہ کاری کی۔

چیف جسٹس آصف سعید کهوسہ نے ریمارکس دیے کہ امانت کے طور پر پیسے دینے اورکاروبار میں لگانے میں فرق ہوتا ہے،ضروری نہیں کہ ہر بزنس کامیاب ہوں،اکثرکاروبارناکام بھی ہو جاتے ہیں۔

Advertisement

چیف جسٹس نےنیب قانون سے متعلق اہم ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اسے جیسے مرضی استعمال کریں،پہلے ہم سنتے تهے کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے نیب قانون کا استعمال کیا جاتا تها،اب سول سوسائٹی کو کرمنل لاء کےذریعے ڈیل کیا جا رہا ہے،نیب قانون کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

عدالت نے ملزم حشمت اللہ شاہ کو بری کردیا۔

واضح رہے کہ حشمت اللہ پر لوگوں سے کاروبار میں شراکت داری کے لیے دو کروڑ 70 لاکھ روپے لے کر خرد برد کرنے کا الزام تها جس میں ٹرائل کورٹ نے ملزم حشمت اللہ کو چار سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تهی جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکها تها۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version