Advertisement

قومی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، فردوس عاشق اعوان

firdous ashiq awan on video message

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اپنے مفادات کے لئے قومی مفاد کا سمجھوتا نہیں کریگی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نئے پاکستان میں قانون سب کے لیے یکساں ہیں، قوم نہیں چاہتی بدعنوان عناصر سے کسی قسم کا سمجھوتہ کریں جبکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے اصولی موقف پر قائم رہیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بلاول جان لیں کہ سندھ میں ان کی کرپشن کی داستانیں عام ہیں،  بلاول کشمیر کے لیے جدوجہد کو ابو، پھپھو بچاؤ مہم سے نہ جوڑیں اور مسئلہ کشمیر کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے  کیونکہ کشمیر کا محاذ ہمارے دل کے قریب ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر لائحہ عمل تیار کریں جبکہ چین کی جانب سے بھی پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کی گئی ہے اور چین نے ہندوستان کےموقف کو بھی مسترد کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمیں وہ سب کچھ کرنا ہوگا جس سے کشمیریوں کوسپورٹ ملے، ہم سب کوملک کردنیاکوایک واضح اورٹھوس پیغام دیناچاہیے۔

Advertisement

بلا ول کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے کشمیر اور بھارت میں رہنے والے انسانوں کے حقوق کو پامال کر رہا ہے، مودی نے کشمیر میں تاریخی حملہ کیا ہے اس وقت ہمیں اٹھنا چاہئیے تھا، کشمیر کے معاملہ پر بولنے کی بجائے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے انتقام لیا جا رہا ہے، تین نسلوں سے لڑائی لڑ رہے ہیں کشمیری بےنظیر کو یاد کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version