Advertisement

اگر کشمیر پر جنگ ہوئی تو نہ پاکستان رہے گااور نہ ہی ہندوستان بچےگا، نعیم الحق

نعیم الحق انتقال

وزیراعظم کےمعاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ اگر کشمیر پر جنگ ہوئی تو نہ پاکستان رہے گا اور نہ ہی ہندوستان بچے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےمعاون خصوصی نعیم الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوسہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کی حکومت کو پاکستان کی حکومت سےبات کرنی پڑے گی۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو پولیس اسٹیٹ بنادیاہے، وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو بتایا کہ بھارتی حکومت مذاکرات کےلئے نہیں مان رہی ہے، بھارتی حکومت کے مذاکرات کے لیے نہ ماننے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حیران ہوئے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3سے 4لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں،5سال میں تمام غریبوں کو گھر فراہم کریں گے،غریب افراد 5،10اور 15ہزار روپیہ ماہانہ دے کر گھر کے مالک بن سکیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اقتدار میں آئے تو حکومت کا خزانہ بالکل خالی تھا، واجبات کا بوجھ اٹھانے کےقابل نہیں تھے،ملکی واجبات ادا کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کی گئیں ، وزیر اعظم ملک کے لیے 18، 18 گھنٹے کام کر رہے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version