Advertisement

کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے، فردوس عاشق اعوان

نیب نوٹس

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کشمیر کے متعلق پاکستان کا کردار بیان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے۔

اسلام آباد میں صحافی تنظیموں کی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی سے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کے اظہار پر ریلی شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کردی ہے۔.

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے گھروں کے باہر بھارتی فوجی کھڑے ہیں، کشمیریوں کو ان کے گھروں سے باہر نہیں نکلنے دیا جارہا ہے، پوری قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی موثر آواز بن کر عالمی سطح پر ہر فورم پر جانے کیلئے پرعزم ہے اور صحافیوں کا نہتے کشمیریوں کے حق میں لائق تحسین اقدام عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑے گا۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی بیانیے کی ایک نہیں چلنے دیں گے، کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے، بھارت انسانی حقوق کا قاتل بن گیا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں سے مذہبی آزادی بھی چھین لی گئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سے کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ ظلم کررہا ہے، کشمیری بھارتی مظالم سے تنگ آکر برہان وانی کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version