Advertisement

جج ارشد ملک کیس: ناصر جنجوعہ سمیت تین ملزما ن گرفتار

Nasir Janjua arrested

سائبر کرائم کورٹ نے جج ارشد ملک سے متعلق ویڈیو کیس کے اہم ملزم ناصر جنجوعہ سميت تين ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں جس کے بعد ايف آئی اے نے تينوں کو گرفتار کرلیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے جج ارشد ملک ویڈیو کیس کی سماعت کی جس میں انہوں نے ناصر جنجوعہ سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا ۔

سماعت کے دوران  ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کلیم اللہ تارڑ نے بتايا کہ تمام ملزمان کا کیس ميں اہم کردار ہے اوران کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

دوران سماعت وکیل صفائی نے  اپنے دلائل  میں عدالت کو بتایا کہ ملزمان کا جج کی ویڈیو سے براہ راست کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ان لوگوں نے ویڈیو بنائی ہے۔

اس موقع پر ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ان سب کا معاملے میں خاص کردار ہے۔

Advertisement

کیس میں دلائل سننے کے بعد جج طاہر خان نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں جس کے بعد ایف آئی اے نے ملزمان کو کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ  رواں  سال   6 جولائی کو مریم نواز نے صدر ن لیگ شہباز شریف کے ہمراہ کی جانے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو میڈیا کے سامنے پیش کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version