Advertisement

افغانستان میں امریکا کی ناکامی کا الزام پاکستان پر لگانا نا انصافی ہے، وزیر اعظم

pm imran khan to russian tv

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی ناکامی کا الزام پاکستان پر لگانا نا انصافی ہے۔

روسی ٹی وی سے  گفتگو  کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا کی جنگ نہ لڑتے تو آج  پاکستان دنیا کا خطرناک ملک نہ ہوتا۔

 وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ پاکستان نے 70 ہزار جانیں گنوائیں اور معیشت کو 100 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا جبکہ پاکستان کو امریکا کی اس جنگ میں غیر جانبدار رہنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوویت یونین کے خلاف جنگ میں انہی لوگوں کو تربیت دی گئی، جس کا فنڈ سی آئی اے نے دیا تھا جبکہ یہ تربیت یافتہ لوگ تھے اور ایک مدت بعد جب امریکا وہاں گيا تو کہا گيا کہ یہ جہاد نہیں یہ دہشت گردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخر میں امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی پر مورد الزام ہمیں ٹھہراتا ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر میں کیا تھا جسکی بنیادی وجہ افغانستان حملے میں امریکی اہلکار کی ہلاکت تھی اور ان سب میں پاکستان کو تمام ناکامیوں کا الزام دینا محض ناانصافی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version