Advertisement

وسیم اختر کا پاسپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع

Wasim Akhtar Conference

میئر کراچی وسیم اختر کا پاسپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے تا ہم وہ سانحہ 12مئی اور اشتعال انگیز تقریر کیس میں ضمانت پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں دہشتگردوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے میئر کراچی پر برہمی کا اظہار کیا  اور ساتھ  ہی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ مئیر تو کراچی کے ہیں لیکن شہر کے لیے کچھ کیا نہیں، آپ کو پاسپورٹ آفیشل وزٹ کے لیے واپس دیا گیا تھا اگر آپ آفیشل وزٹ نہیں کررہے ہیں تو پاسپورٹ واپس جمع کرائیں۔

خیال رہے وسیم اختر دہشت گردوں کے علاج، سانحہ 12مئی اور اشتعال انگیزتقریر کیس میں ضمانت پر ہیں، 4مقدمات میں میئرکراچی وسیم اختر و دیگر ملزمان پر پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے ، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

یاد رہے 14 ستمبر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں میئر کراچی وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا تھا کہ دبئی میں مقیم اہل خانہ سے ملنے کے لیے جانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version