آزاد کشمیر زلزلے میں 38 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا ہے کہ زلزلے کے باعث 38 افراد جں بحق ہوئے ہیں جبکہ 646 کے قریب افراد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میر پور میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ زلزلے سے 454 گھر متاثر ہوئے ہیں جبکہ زلزلے سے جاتلاں کا علاقہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ زلزلے میں جاتلاں کی 14 کلو میٹر سڑک بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ سڑک کی بحالی کیلئے کام جاری ہے، جلد ٹریفک کیلئے کھول دی جائیگی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھ اکہ متاثرین کو ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں جبجہ متاثرین کی رہائش کیلئے200 ٹینٹ روانہ کر دیئے گئے ہیں، غیر ملکی سفیروں نے بھی امداد کیلئے رابطہ کیا ہے لیکن فی الحال بیرونی امداد کی ضرورت نہیں ہیں کیونکہ حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر بھرپور طریقے سے امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔
دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جاتلاں کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے یہاں آئے ہیں اور ہم سب مل کر دکھی بھائیوں کے نقصان کا ازالہ کریں گے، ہرممکن کوشش ہو گی کہ حق داروں تک ان کا حق پہنچائیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے سب کا تعاون درکار ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی ہو گی لیکن اس وقت زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

