Advertisement

نیب کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے، چیئرمین نیب

chairman nab adressing

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس آج ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ 2018 کے اس عرصے کے مقابلے میں 2019 میں دگنا شکایات، انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز کو نمٹایا گیا ہے۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے 71 ارب روپے بدعنوان عناصر سے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے جبکہ گذشتہ 22 ماہ کے دوران متعلقہ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 600 ریفرنس دائر کئے گئے ہیں۔

چیئرمین نیب نی مزید بتایا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، عالمی اقتصادی فورم اور پلڈاٹ اور مشال جیسے قومی و بین الاقوامی معتبر اداروں نے نیب کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

چیئرمین نیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ گیلانی اور گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب نیب نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے تناظر میں چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے خطاب میں قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک اولین ترجیح ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ اس وقت 900 ارب کے 1210 ریفرنس زیر سماعت ہیں، بیوروکریسی کے خلاف مقدمات نہ ہونے کے برابر ہیں، کسی دھمکی یا لالچ کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version