Advertisement

‏وزیر خارجہ کی قازقستان کے ہم منصب سے ملاقات

shah mehmood meets

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس کے موقع پر قازقستان کے وزیر خارجہ مختار تلو بردی سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی ناگفتہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوسری جانب دونوں وزرائے خارجہ کا خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق بھی ہوا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، قازقستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے کیونکہ 1991 میں پاکستان نے قازقستان کو سب سے پہلے بین الاقوامی سطح پر بطور آزاد ریاست تسلیم کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے پانچ اگست کو یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کردیا ہے اور بتایا کہ ہندوستان، جبی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے اس مقصد کے حصول کیلئے گذشتہ اکیاون روز سے نہتے کشمیریوں کو کرفیو کی آڑ میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث لوگوں کو ہسپتالوں تک رسائی، خوراک اور ادویات کے حصول میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ عالمی برادری، مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسی لاکھ مظلوم انسانوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version