ہم نے حقیقت پسند بننا ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ایس ایم ظفر صاحب ہم سب کے لیے آئیڈیل شخصیت ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اپنی وکالت شروع کی تب ایس ایم ظفر ایک چمکتے ستارے کی طرح تھے، میں اپنے شاگردوں کو کہتا تھا اگر تمہیں مجھ جیسا بننا ہے تو ایس ایم ظفر جیسے بنو۔
آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ میرے والد کے آخری ایام میں میں نے اور علی ظفر نے مل کہ والد کی اور ایس ایم ظفر کی ملاقات کرائی اور میں نے ایس ایم ظفر کی کتاب کے کچھ صفحات لکھے ہیں جو بڑے اعزاز کی بات ہے اور اس کتاب کے پہلے حصے میں تمام حقائق بیان ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ تاریخ صرف واقعات کو بیان کرنے کا نام نہیں ہے، تاریخ اس سے مختلف ہے کہ تاریخ بنی کیسی یہ دیکھنا ہوتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہترین وکلا ہیں اور ہم کبھی امید نہی چھوڑ سکتے کیونکہ یہی ہمارا ملک ہے ہمارا مسکن ہے ہم نے یہاں ہی رہنا ہے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ہم نے حقیقت پسند بننا ہے آنکھیں بند نہیں کرنی ہیں لیکن 99.9 فیصد ایسے لوگ ہیں جو ہمارے فیصلوں پر تجزیہ کرتے ہیں جنہوں نے اس فیصلہ کو نہ تو پڑھا اور نہ ان کا آئین اور قانون سے کوئی تعلق ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

