Advertisement

حمزہ شہبازکی جیل میں سہولتیں فراہم کرنےکی ڈیمانڈ

hamza

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بھی جیل میں سہولتوں کی ڈیمانڈ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جیل سپرنٹنڈنٹ کے دورے کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے آئی جی جیل کو صورتحال سے آگاہ کر دیا اور آئی جی جیل نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کو حمزہ شہباز شریف کی خواہشات سے متعلق بتا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے جیل میں اے سی کی سہولت فراہم کرنے اور اپنی بیرک میں فرنیچر رکھنےکا مطالبہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کے اہلکاروں نے انھیں احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

Advertisement

یہ گرفتاری ایک ایسے وقت پر عمل میں آئی ہے جب ملک میں کافی سیاسی گہما گہمی پائی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن اور سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کیا گیا  تھا ۔

یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز نیب کو مطلوب ہیں اور اپریل میں نیب نے ان کی گرفتاری کے لیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے بھی مارے تھے،تاہم گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

اس موقعے پر نیب حکام نے پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ حمزہ شہباز کی رہائش گاہ پر ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version