Advertisement

اقوام متحدہ میں جموں وکشمیر پر وزیر خارجہ کا خطاب

Shah Mehmood

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس کے موقع پر جموں وکشمیر پر اوآئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں کہا آپ کی یہاں موجودگی گذشتہ 70 سال سے اپنے استصواب رائے کے حق کے لئے جدوجہد کرنے والے بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ اوآئی سی کی یک جہتی اور ان کی حمایت کا اظہار ہے جو اس وقت جبرواستبداد کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چھ اگست کو جدہ میں گروپ کے آخری اجلاس کے بعد سے بھارتی مظالم کی شدت اوران کی وسعت مزید کھل کر سامنے آچکی ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے اپنے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تاکہ وہاں اختلاف رائے کو مکمل طورپر روند کر اس کا گلا دبا دیا جائے جبکہ یہ تمام بھارتی اقدامات انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور انسانی زندگی کی تباہی کی صورت برآمد ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ مقبوضہ وادی میں پہلے سے موجود سات لاکھ فوج کے ہوتے ہوئے مزید ایک لاکھ اسی ہزار اضافی بھارتی فوجی بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھیجوائے گئے ہیں۔ عملاً اس وقت ہر گھر کے باہر ایک بھارتی فوجی موجود ہے، رات کو مارے جانے والے چھاپوں کی آڑ میں خواتین کی بے حرمتی کی اطلاعات ہیں اور نوجوان بچوں کو اغوا کیاجارہا ہے جبکہ ہسپتال زخمیوں اور پیلٹ گنز کا نشانہ بننے والوں سے بھرے پڑے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی توجہ مبذول کراواتے ہوئے کہا عالمی سطح پر یہ اصول تسلیم شدہ ہے کہ جموں وکشمیر کے تنازعہ کے حل تک وہاں کی آبادی کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی اور وہاں باہر سے غیرکشمیریوں کو لاکر مقبوضہ وادی میں آباد نہیں کیاجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version