Advertisement

مریدکے: سنگدل باپ نے دو کمسن بچیوں کو قتل کردیا

Father killed two teenage daughters for second marriage

آسمان گرا نہ زمین پھٹی مریدکے میں سنگدل  باپ نے دوسری شادی کی خاطر اپنی دوبیٹیوں  کو قتل  کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقہ  مریدکے  میں  تھانہ سٹی کے بالمقابل آبادی سلطان پارک میں  دوسری شادی کی خاطر محبوبہ کے کہنے پر سنگدل باپ نے تین سالہ دو جڑواں بیٹیوں تین سالہ منیہا اور تین سالہ منیبہ کو زہر دیکر مارڈالا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  دوسری شادی کرنے کی  وجہ سے افضل نے محبوبہ کی خواہش پر دونوں کمسن بیٹیوں کو زہر دیکر مارڈالا اور انکی نعشوں کے قریب دہی چاول اور سرف بکھیر کر ڈرامہ رچا دیا کہ اس کی دونوں بیٹیاں رات کے باسے چاول یا کھیلتے سرف کھانے سے جاں  بحق ہوگئی ہیں۔

واقعے کے بعد  پولیس دو کمسن بچیوں کی ہلاکت پر فوری حرکت میں آئی اور فوری طور پر بچیوں کی نعشوں کو تحویل میں لے  کر فرانزک ٹیم طلب کرلیا جس کی تحقیقات اور کیمکل رپورٹ کے بعدباپ کا جھوٹ سامنے آگیا  ۔

  مقتول کمسن بچیوں کے نام   نبیہا اور منیبہ ہیں ۔

Advertisement

پولیس کے مطابق ملزم نے ڈراما کیا تھا کہ بیٹیوں نے سرف کھا لیا ہے جس کی وجہ سے وہ مر گئیں، لیکن فرانزک رپورٹ نے ملزم کا جھوٹ بے نقاب کر دیا پولیس کے مطابق   گرفتار ملزم نے   بیٹیوں کو زہر دیکر مارنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔

واضح  اس سے  قبل پنجاب کے علاقے راجن پور میں  ایک افسوسناک  خبر سامنے آئی تھی  ۔ضلع راجن پور کے علاقے بستی بسم اللہ میں ایک بد بخت سوتیلے باپ نے کم سن بیٹی سے زبردستی شادی کرلی تھی، جس پر بیٹی حنا تحفظ کے لیے تھانہ سٹی جا پہنچی تھی جس پر پولیس نے سوتیلے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version