Advertisement

ماڈل کورٹس عدالتی نظام میں تبدیلی لائیں، چیف جسٹس

Asif Saeed Khan Khosa Conference

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماڈل کورٹس نے عدالتی نظام میں تبدیلی لائی،ہم نے 4 اضلاع کی ماڈل کورٹس کی کارروائی براہ راست سپریم کورٹ میں دیکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ریسرچ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی نے ماڈل کورٹس بنانے کا فیصلہ کیا اور اب وہی ججز اور وہی وکلا ہیں لیکن ٹیکنالوجی کی وجہ سے حیران کن نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

چیف جسٹس آصف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ’انٹیلیجنٹ کورٹس‘ بھی قائم کر رہے ہیں جس کے تحت ججز کو عدالتی مثالیں ڈھونڈنے میں آسانی ہوگی اور ججز کو ماضی کے فیصلوں سے رہنمائی ملے گی۔

آصف سعید کھوسہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں جبکہ ماضی میں تقریباً ڈیڑھ سو سال پہلے مسلمانوں کو احساس ہوا کہ جدید تعلیم حاصل نہ کی تو دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ نادرا کے تعاون کے بغیر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ممکن نہیں تھا اور امریکی محکمہ انصاف نے بھی پاکستان کی عدلیہ کے ساتھ بہت تعاون کیا۔

Advertisement

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مزید کہا کہ ججز کے پاس خود ریسرچ کرنے کا وقت نہیں ہوتا اس لیے جدید ریسرچ سینٹر اب ججز کو معاونت فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Next Article
Exit mobile version