Advertisement

اس دن کا انتظار ہے جب کشمیر تکلیفوں سے آزاد ہوگا، ملالہ یوسف زئی

malala yousufzai on kashmir

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ اس دن کا انتظار ہے جب کشمیری قوم ان تکلیفوں سے آزاد ہوگی جس میں وہ دہائیوں سے مبتلا ہے۔

کشمیر کے معاملے پر بیان نہ دینے پر تنقید کی زد میں رہنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی المیہ کے خلاف بول اٹھیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کشمیر میں موجود طالبعلموں، صحافیوں، وکیلوں سے بات کرنے میں صرف کیا ہے۔

Advertisement

ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ کشمیری بچیوں سے صورتحال براہ راست سننا چاہتی تھی لیکن بلیک آؤٹ کی وجہ سے انکی آواز نہیں سن پائی اور 3  کشمیری بچیوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں خاموشی کا راج ہے۔

ملالہ کے پوچھنے پر انھیں بتایا گیا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ڈراؤنی ہے، ہمیں نہیں پتہ باہر کیا ہو رہا ہے، صرف بھارتی فوج کے قدموں کی آواز سنائی دیتی ہے۔

کشمیری بچیوں کا مزید کہنا تھا کہ  ہم مایوسی اور دباؤ کاشکار ہیں۔

کشمیر میں چار ہزار افراد بشمول بچوں کو زیر حراست رکھنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ  کشمیر کا مستقبل خطرے میں ہے۔

نوبل انعام یافتی ملالہ یوسف زئی نے اپنے ٹوئیٹ میں درخواست کی ہے کہ چالیس روز سے بچے اسکول نہیں جا پا رہے، بچیاں گھروں سے نکلتے ہوئے ڈرتی ہیں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اراکین کشمیریوں کی آواز کو سنیں اور قیام امن میں کردار ادا کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version