Advertisement

شاہ محمود قریشی کی ترکی کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات

SMQ Meetings

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی کے وزیرِ خارجہ میولود چاوش اوغلو سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نےمقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے فلور پر جس طرح ترک صدر رجب طیب اردگان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اس سے مظلوم کشمیریوں کو بہت حوصلہ ملا ہے۔

وزیر خارجہ نے او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے متفقہ اعلامیہ کے اجراء میں ترکی کی بھر پور معاونت پر ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

دوسری جانب وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرین کے ہم منصب سے بھی ملاقات کر کے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا۔

ملاقات میں شاہ محمودقریشی نے بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالدبن احمدبن محمدالخلیفہ کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمودقریشی نےبحرین کےوزیرخارجہ کو بتایا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ بھائی چارگی کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بحرین میں  پاکستانیوں کی بڑی تعداداقتصادی ترقی میں  کرداراداکر رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے بحرین کے ہم منصب کو آگاہ کیا کہ  کشمیر میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،عوام کو جان بچانے والی ادویات اورخوراک تک میسرنہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں9لاکھ فوج تعینات کررکھی ہے، نوجوانوں،بچوں کوگھروں سےاغواکرکےبدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے آبادیاتی تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ بحرین کشمیریوں کوبھارتی استبدادسےنجات دلانےمیں کرداراداکرے ، جس پر بحرین کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم عمران خان کےدورہ بحرین کےمنتظرہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version