Advertisement

کشمیرکا جھنڈا گرا تو بھارت کا اگلا نشانہ پاکستان ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر

Farooq Haider Khan Conference

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیری بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ، کشمیر کا جھنڈا گر گیا تو بھارت کا اگلا نشانہ پاکستان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا کشمیر کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر علاقائی جھگڑا نہیں ہے نہ ہی دو ملکوں کا اندرونی معاملہ ہے یہ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ گزشتہ44 دن سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو قید و بند کیا گیا ہے، 72 برسوں سے کشمیر ی ان آزمائشوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

راجہ فاروق حیدر نے یہ بھی کہا کہ دولاکھ کشمیری آزادی کی جدوجہد میں جان کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، دس ہزار خواتین کی عصمت دری اور دس ہزار بچوں کو یتیم اور ہزاروں کشمیریوں کو بینائی سے محروم کر دیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جدوجہد آزادی میں ہر کشمیری اپنی آخری سانس تک لڑے گا ۔

Advertisement

راجہ فاروق حیدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی ترقی سے خائف ہے ، بھارت اپنے آپکو فوجی اور اقتصادی طاقت سمجھتا ہے، پاکستان کے پانی پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ اگر کشمیر کوئی مسلئہ نہیں توپھر فلسطین کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، ضرورت پڑنے پر کوئی بھی ساتھ کھڑا نہیں ہوتا۔

راجہ فاروق حیدرکا کہنا تھا کہ اب بہت ہو گیا، سفارتی باتوں کی بجاے اب آگے بڑھا جائے، وقت تیزی سے بڑھ رہا ہے، اگر یہ آگ ٹھنڈی پڑ گئی تو کشمیری کسی کو معآف نہیں کرئیگا۔

راجہ فاروق حیدرکا یہ بی کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی تقریر کا انتظار کر رہے ہیں اُمید ہے پاکستان مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں پیش کرے گا ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ کشمیری آپ کی طرف دیکھ رہے کسی اور کی طرف نہیں،ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، کشمیر کا ہر شخص آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا ! خواجہ آ صف کا مودی کی تصویر کے ساتھ افغان حکومت پر طنز
راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، کل سے تمام اسکول کھل جائیں گے
افغان جارحیت ناقابل قبول، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف زرداری
نمک حرام ، کس نے تجھے گلے لگایا تھا ؟ نغمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ اجلاس، محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے
افغانستان میں پاکستانی فورسز کے منہ توڑ جواب کی نئی فوٹیجز سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version