Advertisement

سندھ رینجرزکی شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں

Sidh rangers raid in different areas of Karachi

سندھ رینجرز  نے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گلشن معمار، ڈاکس ، ماڑی پور ، موچکو اور بلدیہ ٹاؤن میں کارروائیاں کر کے 8 ملزمان کو گرفتارکیا ۔

گرفتار ملزمان میں گل خان ، نصیر احمد ، طاہر ، عبدالرشید عرف بارود، عابد علی ، حمید عرف ماما عرف بھائی جان ، صدام حسین اور محمد سعید شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ کلری کے علاقے سے منشیات فروش ملزم عارف عرف ملا کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، ایمونیشن ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کر لیا گیا ۔

Advertisement
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق الفلاح ،لیاقت آباد اور جیکسن کے علاقوں سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزمان ڈکیتی اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version