Advertisement

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب کالعدم قرار

Qasim Suri

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 میں دھاندلی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 265 سے کامیاب ہونے والے قاسم سوری کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کو کالعدم قرار دے کر حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دےدیا ۔

الیکشن ٹریبونل کے جج عبداللہ بلوچ نے حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم صادر کیا۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ حلقہ میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے۔ ایک لاکھ 14 ہزار میں سے 65 ہزار ووٹ جعلی تھے۔

الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ایوان کے ممبر بھی نہیں رہیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نوابزادہ لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی بطور ایم این اے کامیابی کو چیلنج کیا  تھا ۔

Advertisement

قاسم سوری کی کامیابی کو چیلینج کرتے ہوئے لشکری رئیسانی کا موقف تھا کہ این اے 265 میں انتخاب کے دوران دھاندلی ہوئی۔ اس سلسلے میں نادرا نے ووٹوں کی بایومیٹرک رپورٹ بھی ٹریبونل میں جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حلقے میں ڈالے گئے 52 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ لشکری رئیسانی کی درخواست پر ٹریبونل کے جج عبداللہ بلوچ نے 14 ستمبر کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version