Advertisement

کوٹ لکھپت جیل میں شریف برادران کی ملاقات

Shahbaz meets Nawaz in Kot Lakhpath

پاکستان مسلم لیگ (ن) کےصدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں پارٹی کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے سابق وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمٰن سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات اور آئندہ ماہ کے آزادی مارچ سے متعلق گفتگو پر اعتماد میں لیا۔

 شہباز شریف، احسن اقبال اور خواجہ محمد آصف نے نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات کی، بعد ازاں اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز اور خواجہ حارث بھی ملاقات میں شامل ہوگئے۔

ملاقات میں نواز شریف کی 18ستمبر کی پیشی پر قانونی مشاورت کے ساتھ ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے بڑے بھائی سے ملاقات سے قبل اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز سے بھی جیل میں ملاقات کی

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں دونوں جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر آزادی مارچ کی تاریخ طے کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

واضح  رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت کے خلاف اکتوبر میں آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے جس کیلئے وہ سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔

 جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی پہلے ہی مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد لاک ڈاؤن میں شرکت سے انکار کرچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version