Advertisement

معمر خاتون سے بد تمیزی کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

 لاہور میں سینٹرل پولیس آفس کے باہر بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے نوکری سے معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آئی جی پنجاب کے دفتر کے باہر شکایت لیکر آئی ہوئی معمر خاتون سے  ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کی طوفانی بد تمیزی اور انتہائی نامناسب رویہ دیکھنے میں آیاہے۔

موقع پر موجود ایک شخص نے پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب پولیس کا ایک اہلکارایک معمر خاتون سے نہ صرف بدسلوکر رہا ہے بلکہ خاتون پر چیختے اور ان کی چھڑی اٹھا کر دور پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعہ کی منظر عام پر آنے والی فوٹیج  کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان نے معمر خاتون سے بدتمیزی کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی)  آصف علی کو فوری معطل کرکے گرفتارکرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق معمر خاتون سے بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر تھانہ انارکلی میں مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیاہے اور متعلقہ تھانے کے حوالات میں بند کردیا۔

واضح رہے کہ زشتہ دنوں پنجاب پولیس کی حراست میں گجرانولہ کے رہائشی صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت اور اس پر مبینہ پولیس تشدد کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آنے کی وجہ سے پنجاب حکومت اور پولیس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version