Advertisement

شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا جوابی خط

اسد قیصر کیس

اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ نواز کے ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو جوابی خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو جوابی خط اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر لکھا گیا ہے۔

خط کا متن ہے کہ اسپیکر بحیثیت قومی اسمبلی کے کسٹودین اراکین کے حقوق کا تحفظ کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں جبکہ پروڈکشن آرڈرز کے معاملے پر اسپیکر غیر جانبدارانہ سوچ سے فیصلہ کرتے ہیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ اسپیکر زیر حراست رکن کے خلاف درج شدہ کیس کی نوعیت کا بغور جائزہ لیتے ہیں اور پروڈکشن آرڈر کا اجراء اسپیکر کا صوابدیدی اختیار ہے رکن اس کا مطالبہ نہیں کر سکتا ہے۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ اسمبلی کے قواعد وضوابط کے مطابق اسپیکر ضروری سمجھنے پر زیر حراست رکن کو اجلاس میں شرکت کے لیے طلب کر سکتا ہے اور اگر زیر حراست رکن اسپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈرز کے اجراء پر مطمئن نہیں تو اس سلسلہ میں عدالت سے رابطہ کرسکتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہدخاقان عباسی نےاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکوکھلاخط لکھا تھا جس میں انہوں نے

اسپیکراسمبلی اسد قیصرکوکہا ہےکہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی بالادستی اورتقدس کی خاطرذمہ داری کےاحساس کے ساتھ یہ کھُلا خط آپ کے نام ارسال کررہا ہوں۔

سابق وزیراعظم کاخط میں اسپیکرکوکہنا تھا کہ نجی ملاقاتوں ، سرکاری گفتگو کےدوران اور ایوان کے اندرانفرادی اوراجتماعی طورپرمیں آپ کے دفتر پر زوردیتا آیا ہوں، اُن تمام ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی ضرورت ہے جو جیل یا کسی دیگر حراست میں ہیں۔ لیکن افسوس میری کوششوں کا کوئی اثر نہ ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version