Advertisement

وزیراعظم پاکستان کا اقوام متحدہ کا دورہ مشن کشمیر ہے، ملیحہ لودھی

Maleeha Lodhi on Imran Khan

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا اقوام متحدہ کا دورہ مشن کشمیر ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورت حال ہے، وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب مقبوضہ کشمیر پرمرکوز ہوگا ۔

 ڈاکٹر ملیحہ لودھیکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنماں سے دو طرفہ جنرل اسمبلی سے خطاب کےعلاوہ ایشیا سوسائٹی اور امور خارجہ کونسل میں بھی اظہار خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 7 روزہ امریکا کے دورے پر ہیں، وزیراعظم کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر ملاقاتیں ہوں گی۔

پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ یواین سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیر زیربحث آئے گا جبکہ وزیراعظم

Advertisement

رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اس کے علاوہ وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے،49 روز گزر گئے کرفیو برقرار ہے، مقبو ضہ وادی میں قابض بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

 نہتے کشمیری 49 روز بھی گھروں میں قید ہیں۔بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مقبوضہ وادی میں آج بھی نظام زندگی مفلوج ہے اور حالات معمول پر لانے کے لئے بھارتی حکومت نے  سپر یم کو رٹ کے حکم پر عمل در آمد کر تے ہوئے مقبو ضہ کشمیر میں کوئی  مثبت قدم نہیں اٹھایا۔

وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں،اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version