Advertisement

اے ٹی ایم کارڈ چور پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل

Salah ud din Torture Vedio Viral

اے ٹی ایم کارڈ چوری کر کے سی سی ٹی وی کیمرہ میں منہ چڑانے والے ملزم صلاح الدین پر پنجاب پولیس کے تشدد کی ویڈیومنظرِعام پرآگئی۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار اے ٹی ایم کارڈ چور صلاح الدین کے ہاتھ باندھ کر اسے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ ملزم صلاح الدین تشدد کے باعث چیخ و پکار کر رہا ہے۔

صلاح الدین پر پولیس تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جسے اب تک ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور تشدد کے اس واقعہ پر پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے ذہنی معذور شخص صلاح الدین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جسم کے مختلف حصوں گردن، کہنی، دائیں گھٹنے، دائیں کندھے، ہاتھ اور دائیں ٹانگ پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں صلاح الدین پرالزام تھا کہ وہ اے ٹی ایم سے کارڈ چراتا ہے، پولیس نے صلاح الدین کورحیم یار خان سے حراست میں لیا اور گرفتاری کے اگلے روزصلاح الدین جاں بحق ہوگیا تھا۔

صلاح الدین  کے بھائی نے وزیراعظم ،آرمی چیف ،اورچیف جسٹس سے انصاف  کی  اپیل کی جبکہ والد کا کہنا تھا کہ صلاح الدین بچپن سے ذہنی معذور تھا اور پولیس نے اے ٹی ایم سے کارڈ چرانےکے الزام میں گرفتارکیا تھا۔

صلاح الدین کے والد نے درخواست میں کہا  تھا کہ ایس ایچ او محمود الحسن، ایس آئی شفاعت علی اور اے ایس آئی مطلوب حسین نے تفتیش کے دوران تشدد کرکے بیٹے کو قتل کیا اور گھر والوں کو اطلاع دیئے بغیر اس کا پوسٹ مارٹم کروا دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version