Advertisement

پنجاب میں پولیس تشدد کے بڑھتے واقعات کی رپورٹ جاری

bbc report on punjab police

پولیس تحویل میں ملزمان کی ہلاکت اور  شہریوں سے نامناسب  رویےکی ایک بڑی وجہ پولیس میں  طبقاتی فرق ہے  اس معاملے سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے نے رپورٹ جاری کردی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ تشددکے  واقعات میں اضافے کی اصل وجہ پولیس سروس آف پاکستان کے افسران اور رینکر افسران کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کا فقدان ہے۔

سابق ایس ایس پی چوہدری سلمان کا کہنا تھا کہ  پی ایس پی افسران میں احساس برتری پایا جاتا ہےاور وہ  رینکر کی تجویز  سننا اپنی توہین سمجھتے ہیں اگر کوئی رینکر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس کا کریڈٹ بھی پی ایس پی افسران لے لیتے ہیں۔

اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں ملزمان پر تشدد کے واقعات میں پانچ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے اور ان واقعات کے جو مقدمات درج کیے گئے ہیں، ان میں کسی ایک مقدمے میں بھی کسی پی ایس پی افسر کو نامزد نہیں کیا گیا جبکہ ان مقدمات میں نامزد رینکرز چار سے پانچ سال تک جیلوں میں رہے اور بعد ازاں مقتول کے ورثا سے معاملات طے ہونے کے بعد وہ ضمانتوں پر رہا ہوئے۔

پاکستان میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک بھرتی کا طریقہ کار مختلف ہے جبکہ پولیس سروس گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنا پڑتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سنہ 1988 میں جب صوبہ پنجاب میں فرقہ وارانہ فسادات عروج پر تھے تو اس وقت پنجاب پولیس میں آؤٹ آف ٹرن پروموشن کا قانون متعارف کروایا گیا تھا، جس کا مقصد ان فرقہ وارانہ فسادات کو روکنے والے پولیس اہلکاروں کو انعام کے طور پر اگلے رینک میں ترقیاں دینا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version