Advertisement

چینی سفیر کی وزیراعلیٰ کے پی کے سے ملاقات

منافع خوروں

چینی سفیر مسٹرہان  نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی چینی سفیر مسٹر ہان سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں دوطرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیراعلی ٰکے پی کے نےچائنیز حکومت کی رشکئی اکنامک زون کے قیام میں تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے چائنیز حکومت کی طرف سے جاری منصوبوں کی تکمیل کے لئے تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی  کروائی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ صوبے میں صنعتی زونز کو بجلی کی فراہمی کے لئے سینو ہائیڈرو پروجیکٹس سے سستی بجلی فراہم کی جائیگی۔سستی بجلی کی فراہمی سے سرمایہ کاروں کو مدعو کیا  جائے گا۔

Advertisement

ملاقات میں قبائلی اضلاع کی ترقی میں تعاون اور جاری منصوبوں کی تیزتر تکمیل پر اتفاق کیا گیاجبکہ خیبرپختونخوا میں جاری مشترکہ معاشی منصوبوں پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

چینی سفیر نے خیبرپختونخوا کی ترقی کے لئے صنعتی زونزاورسی پیک میں خیبرپختونخوا کی معاشی لنکس کو مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

چینی  سفیر نے ملاکنڈ ڈویژن میں کیٹیگری اے ہسپتال کے قیام اور جنوبی اضلاع کے لئے پینے کے صاف پانی کے منصوبوں اور خیبرپختونخوا کے مختلف منصوبوں کے لئے سوشیو اکنامک پیکج کے تحت تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔

وزیراعلیٰ  کے پی کے نے چائنیز حکومت کی طرف سے کشمیر  کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت  کرنے پر شکریہ بھی اداکیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version