Advertisement

زائرین کی سہولیات کیلئے جامع پالیسی پر کام جاری ہے، پیر نور الحق قادری

شرعی فیصلہ

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان  سے ایران عراق   اور شام جانے والے زائرین کی سہولیات  کے لیےجامع پالیسی پر کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت ایران ،عراق  اور شام کی زیارات کے حوالے سے اہم اجلاس  ہوا ۔اجلاس میں شیعہ وفاق المدارس، علما ءاور دیگر منتظمین نے شرکت  کی۔

اس  موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ آل رسول  صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم سے عقیدت رکھنے والے 6 لاکھ زائرین سالانہ زیارات پر جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت زائرین کی سہولت کے لیےتمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہی ہے۔فیری سروس اور خصوصی پروازوں کے اجرا ء کے لیے متعلقہ اداروں سے بات کی جائے گی ۔

پیر نور الحق قادری  کا کہنا تھا کہ تافتان بارڈر پر زائرین کو  بنیادی سہولیات کی فراہمی  کے لیےبلوچستان حکومت سے بات چیت جاری ہے۔

Advertisement

دوسری جانب  کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک  زائرین کو سیکیورٹی دینے سے انکار  کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سےجاری نوٹیفیکیشن میں زائرین کو کوئٹہ سے تفتان بائی روڈ سفر سے اجتناب  کرنے کا مشورہ  دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version