Advertisement

وزیراعظم آزادکشمیرکالائن آف کنٹرول کادورہ

Farooq Haider Khan Conference

بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی کے باعث وزیراعظم آزادکشمیر نے ایل او سی کے تمام سیکٹرز کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان نےلائن آف کنٹرول دورے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والوں سےاظہار یکجہتی کیا اور نشانہ بننے والوں کےلواحقین سے تعزیت بھی کی۔

ایل اوسی کے بھمبر سیکٹرکے دورے  پر راجہ فاروق حیدر نے بھارتی فائرنگ اور بمباری سے کنٹرول لائن پر بسنے والے شہریوں کی املاک کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا اورانہیں ہرممکن  تعاون کا یقین دلایا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مودی خطے کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتا ہے،ہمیں کشمیریوں کے خون کے ساتھ خون شامل کرنا ہو گا۔

  جلسے سے خطاب میں راجہ فاروق حیدرخان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنونی آر ایس ایس خون کی ہولی کھیل رہی ہے، مودی دوسرا ہٹلر ہے،اسکےعزائم انتہائی خطرناک ہیں، مودی خطہ کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ ہندوستانی فوج کی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں،انھوں نے کہا کہ مسلمان شہادت سے نہیں ڈرتا ہمارے نبی رحمت نے بھی اس کی خواہش کی تھی،دفاع وطن کا معاملہ آیا تو مسلح افواج کے ہمراہ آزادکشمیر کے شہری لڑینگے۔

وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدرخان نے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کے لیے آزادکشمیرحکومت نے خصوصی منصوبہ بندی کررکھی ہے، ترجیحی بنیادوں پرانہیں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version