شکارپور: غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

سندھ کے ضلع شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کوغیرت کے نام‘ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او نے صحافیوں کو بتایا کہ ’پولیس معاملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں غیرت کے نام پر قتل عام بات ہے، گزشتہ سال سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں خاتون اور ان کے مبینہ آشنا کو سوتیلے بیٹے نے ’غیرت کے نام‘ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق نوجوان نے اپنی 36 سالہ سوتیلی والدہ لطیفہ اور ایک 38 سالہ زبیر احمد سیانچ کے درمیان ناجائز تعلقات کے شبے میں رتوڈیرو کی موئن جو دڑو کالونی میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا اور پھر خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

