Advertisement

پنجاب کے تھانوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی

Smartphones banned in police stations

پنجاب میں  پولیس کیلئے موبائل فون خوف کی علامت بن  گیا،آئی جی پنجاب نے تھانوں میں اسمارٹ فونزکے استعمال پرپابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے لیڈی کانسٹیبل کی جانب سے ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبے بھر میں پولیس اہلکاروں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

آئی جی آفس کی جانب سے آر پی اوز اورڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوادیا ہے، مراسلہ کےمطابق ڈیوٹی پر کسی بھی افسر کی ویڈیو بنانا اور اسے اپ لوڈ کرنا منع ہے ، تھانے میں موجود تمام پولیس اہلکار اور افسران بغیر کیمرے والا موبائل فون استعمال کریں گے۔

آئی جی پنجاب نے کہا اگر کوئی پولیس اہلکار موبائل فون استعمال کرتا پایا گیا تو اسکے ساتھ انچارج کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ عام شہری کے موبائل فون سمیت تھانے میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ متعلقہ تھانہ کرے گا۔

Advertisement

دوسری جانب فیصل آباد میں بھی پولیس تشدد کا واقعہ سامنے آگیا،شہری کودس دن غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔

ایس پی صدر نعیم کا محمد یار کو حسب بےجاں میں رکھنے پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او اور چوکی انچارج کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی پر دورے کے دوران انکشاف ہوا کہ  شہری کوچوری کے شبےمیں دس قید کیاگیا تھا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی پنجاب میں پولیس گردی کے مسلسل بڑھتے واقعات کے بعد آئی جی پنجاب نے صوبے بھر کے آر پی او ڈی پی او، سی پی او اور سی سی پی او، ڈی آئی جیز کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version