Advertisement

چمن بم دھماکے پر صدر مملکت، وزیر اعظم اور سیاسی رہنماوؤں کی مزمت

president & politicians on chaman condolence

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چمن میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں جمعیت علماء اسلام (ایف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت دیگر شہادتوں پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار بھی کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی چمن میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور ساتھ ساتھ دھماکے میں جمعیت علماء اسلام (ایف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان نے چمن دھماکے میں جے یو آئ کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت تین افراد کے شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہُ کاروائ میں ملوث عناصر کو فوری قانون کی گرفت میں لایا جاۓ اور بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولتیں دی جائیں۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چمن میں دہشتگرد دہماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کا دہماکے کے نتیجے میں مولانا محمد حنیف کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا اور چمن دھماکے کے زخمیوں کو بھتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد دہشتگردی کے لیئے ہمت افزائی کا موجب بن رہی ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی چمن دھماکے کی مذمت کی جبکہ دھماکے میں شہید ہونیوالے مولانا حنیف کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کی ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے احکامات جاری کئے ہیں کہ دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔

جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ چمن میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اورہدایت کی ہے کہ کارکن زخمیوں کی امداد کے لئے بھر تعاون کریں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہیہ واقعہ ملک میں امن کے خلاف گھری سازش ھے اور مولانا محمد حنیف کی شھادت سے جے یو آئی مخلص راہنماء سے محروم ھوگئ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version