Advertisement

وزیراعظم آج مظفرآباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے

pm imran khan

وزیراعظم عمران خان آج آزادکشمیرکےدارالحکومت مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کے غیر قانونی اقدام کےخلاف کشمیری عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہونے کے لیے آج جلسے میں وزیر اعظم کشمیروں کی آواز بنیں گے۔

مقبوضہ کشمیریوں کے عوام سے اظہاریک جہتی کے لئے منعقد کیے جانے والے اس جلسے کی تیاریاں مکمل ہیں، عوام کی بڑی تعداد اس میں شرکت کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹوئٹ کے پیغام میں وزیراعظم نے کہا وہ کشمیریوں کو یقین دلائیں گے کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو بتائیں گے کہ بھارتی فوج نے مسلسل کشمیر میں محاصرہ کر رکھا ہے۔

Advertisement

اس موقع پرزندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس کا حصہ بننے کا عزم ظاہر کیا ہے. اسپورٹس اور شوبزکی معروف شخصیات نے بھی مظفرآباد جانے کا اعلان کیا۔

اداکارہ حریم فاروق نے مظفرآباد جلسہ میں شرکت کا اعلان کردیا،ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت متحد ہوکر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرنے کا ہے، تمام پاکستانی جلسے میں شرکت کرکے دنیا کو پیغام دیں۔

جبکہ سابق کرکٹ اسٹار شاہدآفریدی نے بھی وزیراعظم کے مظفرآباد جلسہ میں شرکت کا اعلان کردیا، سماجی رابطہ کیویب سائٹ ٹوئٹر کے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آہیے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے میں وزیراعظم کا ساتھ دیں۔

اداکارہ مایاعلی نے بھی ٹویٹ کیا تھا، جس میں انھوں نے کہا کہ آئیں وزیراعظم کا ساتھ دیں اور کشمیریوں سے یک جہتی کامظاہرہ کریں۔

خیال رہے کہ پانچ اگست کو بھارت نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی. 39دن سے وادی میں کرفیو نافذ ہے، جس کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version