Advertisement

مراد علی شاہ سندھ کے وزیر اعلیٰ ہیں اور رہیں گے، نثار کھوڑو

Nisar Khuhro media Talk

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ سندھ کے وزیر اعلیٰ ہیں اور رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی گرفتاری کی باتیں پہلائی جا رہی ہے اگر وزیراعلی سندھ گرفتارکیا گیا تو بھی پیپلز پارٹی کسی اور کو وزیراعلی نہیں بنائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ نیب کے نوٹیسز وفاق میں بیٹھے دیگر لوگوں کو بھی مل رہے ہیں مگر گرفتاریوں کی باتیں پیپلزپارٹی کے لوگوں کی جا رہی ہیں اوراگر دیگر کو گرفتار نہیں کیا جا رہا تو پھر وزیراعلی سندھ کی گرفتاری کی باتیں بھی نہیں ہونی چاہیں۔

نثار کھوڑو نے وزیر اعظم عمران خان کی یو این جنرل اسمبلی میں تقریر کے حوالے سے کہا کہ انھوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے متعلق گفتگو نہیں کی، عمران خان نے کہا تھا مودی آئے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کا شہید بھٹو سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے ہیں، عوام پی ٹی آئی کی حکومت سے بے زار ہوچکے ہیں اور اب ملک میں پی ٹی آئی کی کوئی اہمیت نہیں رہی ہے۔

Advertisement

نثار کھوڑو کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرانا عمران خان کے بس کی بات نہیں ہے، عمران خان کی کشمیر کے متعلق صرف تقریر اور بیانات ہیں عملی طور پر عمران خان کشمیر کا سودہ کر بیٹھے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس سال کے آخر تک عمران خان کو گھر نہیں بھیجا گیا تو احتجاج کا رخ اسلام آباد اور پنڈی ہوگا جس میں پیپلز پارٹی کے ساتھ نوازلیگ ،جے یو آئی اور دیگر جماعتیں بھی ساتھ ہونگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version