پاکستان نے بھارت سےادویات کی تجارت پرعائد پابندی ختم کردی

وفاقی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت سےادویات اور طبی آلات کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت سے ادویات اور طبی آلات کی درامد پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
وزارت تجارت کے حکام کے مطابق یہ اقدام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دونوں ممالک کےعوام کو علاج کی سہولیات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کیے جانے اور جارحیت کے بعد بھارت سے طبی آلات اور ادویات کی تجارت پر پابندی عائد کی تھی۔
وزارت تجارت کی جانب سے اس ضمن میں دو نوٹی فکیشن جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت امپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء میں ترامیم کردی گئی ہیں اور اب پاکستان سے پہلے کی طرح ادویات و طبی آلات بھارت درآمد اور برآمد کیے جاسکیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اقدام کے بعد پاکستان نے نئی دہلی کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کردی تھی. مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے اقدام کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے 7 اگست کے اہم اجلاس میں بھارت سے دوطرفہ تجارت کو معطل کرنے اور سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بعد ازاں پاکستان نے سفارتی تعلقات محدود کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا تھا9 اگست کو وفاقی کابینہ نے بھی پڑوسی ملک سے دوطرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دینے کے ساتھ ہی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

