27 فروری کا واقعہ ہیروز کی زبانی

ستائیس فروری 2019 کو پاک فوج نے ازلی دشمن بھارت کو ایک مختصر جھڑپ میں ایسا جواب دیا جس سے نہ صرف انڈین ایئر فورس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا بلکہ پاک فضائیہ کی برتری کو دنیا بھر میں تسلیم کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان ایئرفورس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 27 فروری کو بھارتی طیارے گرانے والے ہیروز پہلی بار قوم کے سامنے آئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر نعمان علی نے بتایا کہ دشمن نے رات کی تاریکی إٰن بزدلانہ حملہ کیا لیکن حملے کی ناکامی کے بعد بزدل دشمن بھاگ گیا۔
ونگ کمانڈر نے کہا کہ جیسے ہی بھارتی طیارے نے ایل او سی کراس کیا میزائل نے اسے ہٹ کیا، ہم نے دشمن کو بتایا کہ پاک فضائیہ اور پاکستان کیا چیز ہیں۔
ونگ کمانڈر نعمان علی نے کہا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، حملے میں ناکامی کے بعد بزدل دشمن بھاگ گیا، ہم گئے اور ان کے ٹارگٹس کو تباہ کیا اور وہیں کھڑے رہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے پاکستان ائیر فورس کو ملک کا فخر قرار دیا۔
Proud of our Air Force Shaheens under able command and leadership of Air Chief Marshal Mujahid Anwar Khan. India and Indian Airforce shall never forget 27 Feb 2019.#MujahideenEaflakKoSalam pic.twitter.com/1okzq23ezP
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) September 14, 2019
آصف غفور نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اور بھارتی طیارے گرانے والے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی اور ونگ کمانڈر نعمان علی خان کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی زیرقیادت پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے۔
یاد رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ کے پائلٹس نے دو بھارتی طیارے گرائے جن میں سے ایک طیارہ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی اور دوسرا بھارتی طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

