عمران خان کی برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے نیو یارک میں برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات کی۔
عمران خان سے بورس جانسن کی ملاقات میں پاک برطانیہ کی دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالیوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
واضح رہے اس سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان سےامریکی سینیٹرلنزے گراہم نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی ظلم وستم پربات چیت کی۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اورخطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے امریکی سینیٹر سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی لاک ڈاؤن سےانسانی بحران پیداہوگیاہے، بھارتی لاک ڈاؤن علاقائی استحکام کےلیےخطرہ ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیا میں دیرپاامن کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے ساتھ ملاقات بھی کی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے افغان امن کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں آج نیویارک میں وزیراعظم عمران خان اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات شیڈول ہے۔ اس کے علاوہ اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی سمٹ سےوزیراعظم آج خطاب کریں گے۔
امریکا دورے کی سب سے اہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا شیڈول بھی آج طے کیا گیا ہے۔اس کےعلاوہ وزیراعظم کی سوئس صدر، ترکش صدر طیب اردگان، اٹلی کے ہم منصب اور ورلڈبینک کے صدر سے بھی ملاقات ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

