Advertisement

وزیر اعظم سے این آر و مانگتا کون ہے نہ وہ کسی کو این آر او دے سکتے ہیں، احسن اقبال

Who wants NRO from PM? Ahsan Iqbal

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال  نے  لیگی رہنماوَں کے ہمراہ  پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو پیغام دیتا ہوں کہ ہمارا بچہ بچہ کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہے. موجودہ حکومت مودی حکومت کی مدد کر رہی ہے یا  کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیں کمزور مت سمجھے ہم  ڈٹ کر کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے مشورہ ہے کہ عمران خان طاہر القادری کی تقلید کر کہ سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرے .آج حکومت کی وجہ سے پاکستان تنہا ہو رہا ہے. حکومت عقل اور صلاحیت دونوں سے پیدل ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ کل طور خم کی سرحد پر بیٹھ کر توقع تھی کہ ہمارا وزیراعظم کشمیر اور افغانستان میں امن پر بات کرے گا تاہم انہوں نے وہاں بھی یہی کہا کہ اپوزیشن کو این آر او نہیں دوں گا خدارا وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بھی اینا آر او نہ دینے کی تقریر نہ کر دیں .ہمارے وزیراعظم کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ دنیا میں کشمیر کا معاملہ اجاگر کریں حکومت نے مشترکہ اجلاس میں قرارداد میں بھارتی مذمت  کوشامل ہی نہیں کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ گذشتہ روز اپوزیشن کے سینٹر پارلیمنٹیرین خورشید شاہ کو عین کشمیر کانفرنس کے وقت گرفتار کیا گیا یہ حکومت کی کشمیر کاز سے سنجیدگی کا عکاس ہے یہ حکومت نہ  کشمیر سے کوئی دلچسپی رکھتی ہے نہ ملکی معیشت سے اور نہ ہی عوام میں  کوئی دلچسپی ہے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں ایک برس میں حکومت سب سے زیادہ قرضے لے چکی ہے وہ اپنے اخراجات کم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، پیسے کی سوچے سمجھے بغیر قدر میں کمی نے افراط زر کو 14سے 15 فیصد بڑھا دیا ہے، پاکستان پر کوئی بھی اثر پڑے ہمارے وزیراعظم کے پاس ایک ہی خوب ہے کہ میں اپوزیشن کو این آر او نہیں دوں گا۔

Advertisement

احسن اقبال نے سوال کیا کہ وزیر اعظم سے این آر و مانگتا کون ہے نہ وہ کسی کو این آر او سے سکتے ہیں نہ ہی اس کے مجاز ہیں ،ہماری حکومت اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں طعنے دے رہی ہے کہ وہ کشمیر پر سنجیدہ نہیں ہے حالانکہ ہم اس حوالے سے حکومتی اقدامات میں بھی شریک ہیں .

انھوں نے کہا کہ آج ایک رکن اسمبلی نے ایوان میں اپوزیشن پر غیر سنجیدہ ہونے کا الزم لگایا مودی سرکار کے 5آگست کے عدم کے بعد ہمارے وزیراعظم نے بیان دیا انہوں نے کہا کہ انہیں بشکک میں ایس سی او کے اجلاس میں بھارت کے آیندہ اقدم کا علم پونچھا تھا اگروزیراعظم کو علم تھا تو انہوں نے پیش بندی کیوں نہ کی اس کے  باوجود انہوں نے مودی کے اقدام کی پیش بندی کیوں نہ کی بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جو لاکھ فوج اتارنے پر وزیراعظم نے کیا واویلا کیا ۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم بتائیں کے 45 روز گزرنے کے بعد بھی وزیراعظم نے کسی ایک ملک کا بھی دورہ نہیں کیا یہ بات ناقابل سمجھ ہے۔ کشمیر پر اتنی بڑی  مصیبت آئی ہے ہمارے دور میں بھی بھارت میں بے جے پی اور نریندر مودی کی حکومت تو تھی تاہم اس کی جرات نہیں تھی وزیر اعظم پیسے مانگنے قطر دبئی بحرین اور سعودی عرب کا دورے کر سکتےہین تاہم کشمیر کے لئے نہیں نکل سکتے ۔

احسن اقبال نے افتفسار کیا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو کس نے روکا تھا کہ وہ دیگر ممالک میں کشمیر کے لئے نہ جائیں وزیر خارجہ کو عمر کوٹ, ملتان کی بجاے امریکہ, برطانیہ اور مشرق وسطیٰ جانا چاہئے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version