Advertisement

عمران خان کواپنی پوری تقریرکشمیرپرکرنی چاہیےتھی، بلاول بھٹو زرداری

Bilawal Bhutto Criticized On Imran Khan

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی تقریر پر تعریف تو ہورہی ہے لیکن عمران خان کو اپنی پوری تقریر کشمیر پر کرنی چاہیے تھی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیہون شریف پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم غلام شاہ جیلانی کی تعزیت کرنے آیا ہوں کیونکہ پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کو نہیں بھولتی۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام یہ توقع رکھتے ہیں کہ عمران خان کشمیر کو ذاتی مفادات کیلیے استعمال نہیں کریں گے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو سمجھدار ہیں وہ اصل حقیقت جانتے ہیں لیکن پاکستان کی عوام میں اس وقت وہ جذبہ نہیں اور وہ مایوس ہیں۔

 انھوں نے کہا کشمیری بہن بھائیوں پر تاریخی حملہ ہوا ہے، بھارت نے کشمیر کو 55 دن سے جیل بنا رکھا ہے، وزیر اعظم کو انسانی حقوق کا مسئلہ اٹھانا چاہیے تھا۔

Advertisement

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عمران خان نے جو جنرل اسمبلی میں تقریر کی وہ پہلے سے طے شدہ تھی ، سلیکٹیڈ حکومت کو اپنی پوری تقریر کشمیر پر کرنی چاہیے تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ خان صاحب کو کشمیر کی حق خود ارادیت سمیت اقوام متحدہ کے تمام چارٹر پر باتیں کرنا چاہیئے تھی، جب آپ کشمیر پر پورا موقف ہی نہیں اپنائیں گے تو دنیا سمجھے گی کے آپ نے سرینڈر کرلیا۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیر پر چند باتیں ضرور کی ہیں اور وہاں جاکر تقریر کرنا مشکل نہیں پرانہوں نے صرف عوام اور کچھ سلیکٹڈ کو خوش کرنے کیلیے تقریر کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں گے اور ہماری عوامی رابطہ مہم مزید آگے بڑھتی رہے گی جبکہ مولانا فضل الرحمان وہی مطالبہ کر رہے ہیں جو ہم کر رہے ہیں۔ میں پاکستان کے ہر شہر اور گاؤں میں جاؤں گا اور اب ہم مل کر نااہل اورنالائق حکومت کو گھر بھیجیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version