Advertisement

جدہ: وزیراعظم کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

King Salman bin Abdulaziz Al Saud met Pakistan Prime Minister Imran

وزیراعظم عمران خان نےسعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ۔

وزیراعظم عمران نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے جبکہ باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا سے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت کی اور حرمین شریفین کے تقدس کیلئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement

ملاقات میں وزیراعظم نے شاہ سلمان کومقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا، سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ آج وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ  گئے ہیں۔ جدہ کے رائل ٹرمینل پر مکہ کے گورنرخالد الفيصل بن عبد العزيز نے انکا استقبال کیا۔

استقبال کے موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی موجودتھے۔

عمران خان سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بات چیت کریں گے جبکہ وزیراعظم بھارت کے غیر قانونی اقدام پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں بھی ہیں۔

عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے بعد وہیں سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ جائیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version