ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان کا شدید احتجاج

لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے باعث پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدیداحتجاج کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی افواج نے ایل او سی کے جندروٹ اور نکیال سیکٹروں بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہید جبکہ چار خواتین سمیت چھ معصوم شہری زخمی ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارت کی طرف سے 2017سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا کر بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا بھارت 2003ء کی جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری یقینی بنائے اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر امن برقرار رکھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

