Advertisement

بھارتی خلاف ورزیوں سے اسٹریٹجک غلط فہمی بڑے نقصان کی وجہ بن سکتی ہے، ڈاکٹر فیصل

dr. faisal on loc

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے خدشہ ظاہر کردیا  ہے کہ بھارتی خلاف ورزیوں سے اسٹریٹجک  غلط فہمی  کسی بڑے نقصان کی وجہ بن سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی ناظم الامور سے 6 ستمبر کو کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ پر احتجاج کیا گیا، بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر پر امن ریلی میں شریک شہریوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا، اس موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج تسلسل سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت کی جانب سے 2017 سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے، بھارت 2 سال میں 1970 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں علاقائی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کا احترام کرے، بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیاں کسی تذویراتی غلطی کی طرف لے جاسکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version