Advertisement

پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی بھارتی درخواست مسترد

Shah Mehmood Qureshi on Indian Air space

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کیلئے درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہندوستان کی درخواست کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی بیس تاریخ کو جرمنی جانے اور اٹھائیس تاریخ کو واپس آنے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیرکی صورتحال اور ہندوستان کے روئیے کو سامنے رکھتے ہوئے ہندوستان کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم نے انڈین ہائی کمشنرکو اس فیصلےسے آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

بھارتی حکومت نے وزیراعظم نریند رمودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کے لئے باقاعدہ طور پر گزشتہ ہفتے پاکستان کو درخواست دی تھی ۔

Advertisement

درخواست میں موقف اپنا یا گیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا جہاز پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکہ کے لئے اڑان بھرے گا، پاکستان فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ اسپیشل جہاز بیس ستمبر کو پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر امریکہ جائے گا جہاں بھارتی وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال  کی اجازت نہیں دی تھی  تاہم  سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی قوانین کے تحت اجازت دینے کا پابند ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version