Advertisement

کراچی سب سے زیادہ فنڈز کا حقدار ہے، وفاقی وزیر خسرو بختیار

وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ کراچی سب سے زیادہ فنڈز کا حقدار  شہر ہے ۔

گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ کراچی سب سے زیادہ فنڈز کا حقدار ہے ،شہر میں جلد 440 ارب روپے کی مدد سے ترقیاتی منصوبے جلد شروع کئے جائیں گے۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے حاصل کردہ  78 ارب روپے کی لاگت سے یلو لائن اور ریڈ لائن کا منصوبہ مکمل کیا  جائے گا۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار کا  مزید کہنا  تھا کہ کے فور منصوبہ بھی وفاق مکمل کروائے گا چاہے کتنی بھی لاگت آئے ۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل  کا کہنا تھا کہ سندھ میں جاری منصوبوں کے لئے وفاق کو سندھ حکومت کا تعاون رہے گا ۔

Advertisement

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے استقبال کے لئے وزیراعلی سندھ کو خود آنا چاہیے۔وزیراعلیٰ چیف ایگزیکٹیو ہیں وہ جب چاہیں وزیراعظم سے ملیں۔

مولانا فضل الرحمان سے متعلق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ایک وزارت کی مار ہے انہیں آفر ہوئی تو وہ دوڑتے ہوئے آجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version