Advertisement

آصف علی زرداری اور فریال تالپورکے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع 

Asif and Faryal

 

احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپورکے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جج محمد بشیر نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت کی، سابق صدر آصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور کو سخت سیکورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا،دوران سماعت آصف علی زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے باوجود آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔

عدالت نے آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست پر رپورٹ مانگی تھی، جیل حکام سے پوچھا جائے کیوں عمل نہیں کیا جا رہا۔

ذرائع کے مطابق نیب پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ قانون دیکھنا ہوگا کہ کیا توہین عدالت ہے یا نہیں۔

Advertisement

 لطیف کھوسہ بولے کہ توہین عدالت جیل حکام نے کی، نیب کیوں بول رہا ہے، نیب ریاست کا نمائندہ ہے، ریاست توہین عدالت کرنے والوں کے ساتھ نہیں کھڑی ہوتی۔

اس کے ساتھ ساتھ لطیف کھوسہ نے آصف علی زرداری کو جیل میں ذاتی مشقتی فراہم کرنے کی استدعا بھی کی۔

جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کوئی باہر سے آکر خدمت نہیں کرتا، کل کو بیویاں بھی کہیں گی کہ جیل میں قید ان کے شوہروں کی خدمت کرنے دی جائے۔

دلا ئل سننے کے بعدعدالت نے سہولیات فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

 عدالت نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو 12 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری سے ان کے صا حبزادے بلاول بھٹو اور بیٹی آصفہ ذرداری سمیت پارٹی کے دیگررہنمائوں نے ملاقات بھی کی۔

Advertisement

کیس کی سماعت سے پہلے کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پرکچھ جیالے آپے سے باہر ہوگئے اور پولیس اہلکاروں سے گالم گلوچ بھی دیکھی گئی جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version