Advertisement

امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے اراکین کی وزیر خارجہ سے ملاقات

Shah Mehmood- Usa congres men

امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ پارٹی کے اراکین ہایمز اور مالونے کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فریقین کا پاک امریکہ دو طرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق بھی ہوا ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے کیونکہ دونوں ممالک نے دہشت گردی سمیت خطے کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بہت سے پاکستانی امریکہ میں کثیر الجہتی شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے سیاحوں اور کاروباری حضرات کی سہولت کے لیے “نئ ویزہ رجیم” متعارف کروائی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور سیاحت کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔

Advertisement

ملاقات میں کشمیر کی صورتحلا کے متعلق انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 58 روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version